شان کا پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردعمل
پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردعمل دیتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا 'ایک افسوسناک دن۔۔۔ جب ایک محبِ وطن کو غدار کہا جائے'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'پرویز مشرف آپ اب بھی محبِ وطن ہیں، ایک سچے پاکستانی اور بہادر سپاہی ہیں'۔
A sad day indeed .. when a patriot is called a traitor. #PervezMusharraf you sir will always be our patriot . A true Pakistani a brave soldier and son of the soil. #pakarmyZindabad .
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 17, 2019
واضح رہے کہ اداکار شان نے 2017 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم کرنے کا موقع ملا تو وہ کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ انہیں پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی بائیوپک کرنے کی خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مشرف کا مداح نہیں لیکن مجھے ان کی کتاب اِن دی لائن آف فائر میں تحریر کیا گیا ان کا سیاسی نظریہ بے حد پسند ہے۔
Comments are closed on this story.