پانچویں شادی کی افواہوں پر نور بخاری نے بالآخر خاموشی توڑدی
کچھ عرصہ قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دینے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑدی ہے۔
آج کل مختلف میڈیا رپورٹس میں ان کی پانچویں شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں تاہم انہوں نے اب اس پر خاموشی توڑتے ہوئے سخت موقف اپنایا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں 2 سال قبل انڈسٹری چھوڑ چکی ہوں لیکن اب بھی خبروں میں رہتی ہوں۔ میری یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ میڈیا کا مجھ سے دل کیوں نہیں بھرتا اور وہ مجھے پرامن طریقے سے زندگی گزارنے نہیں دیتا'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ لوگ ہر دوسرے مہینے یہ خبر بریک کردیتے ہیں کہ میں نے دوبارہ شادی کرلی ہے'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں نے اسی وجہ سے انڈسٹری چھوڑ دی تاکہ مجھے احمقانہ خبروں میں شائع نہ کیا جائے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ نے 4 ناکام شادیوں کے بعد اب پانچویں شادی کرلی ہے اور وہ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کرلی؟
پاکستان کی معروف اداکارہ نور بخاری کی 4 ناکام شادیوں کے بعد پانچویں شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور مارچ میں پاکستان آئیں گی۔
فلم اسٹار نور بخاری کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے پانچویں شادی کرلی ہے اور ان دنوں وہ لندن میں مقیم ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ شادی خفیہ طور پر کی ہے جبکہ ان کی پاکستان آمد مارچ تک متوقع ہے۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ کی خفیہ شادی چند ماہ قبل ہوچکی ہے۔ اُن کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے کوئی واضح جواب تو نہیں دیا مگر یہ ضرور کہا ہے کہ نور اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور وہ دوستوں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔
نور بخاری کی پانچویں شادی کس سے اور کب ہوئی تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نور کچھ عرصہ قبل اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بناچکی ہیں۔
Comments are closed on this story.