Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

علیم ڈار ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2019 12:57pm

پاکستانی امپائر علیم ڈار ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کو پیچھے چھوڑ کر کل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائر کرنے والے امپائر بن جائیں گے۔

علیم ڈار آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جو اُن کے کیرئیر کا 129 واں میچ ہوگا۔

علیم ڈار کو سب سے زیادہ 381 میچز میں امپائرنگ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔