انگلینڈ کے سابق کپتان باب ویلس 70 برس کی عمر میں چل بسے
انگلینڈ کے سابق کپتان باب ویلس 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ویلس کے انتقال پر دنیائے کرکٹ افسردہ ہے، کھلاڑیوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق انگلش کپتان باب ویلس کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے 70 برس کی عمر میں چل بسے، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈز، وسیم اکرم اور گلین میک گرا سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔
سابق انگلش فاسٹ بولر نے 90 ٹیسٹ میں 325 اور 64 ون ڈے میں 80 وکٹیں اڑائیں، 18 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے کپتان رہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.