Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وہ حسینہ جسے "مِس ہٹلر" کہا جاتا ہے۔۔۔ لیکن کیوں؟

شائع 01 دسمبر 2019 05:26am

روم: دنیا میں مِس یونیورس، مِس ورلڈ اور دیگر کئی طرح کے مقابلہِ حسن ہوتے ہیں جن میں جیتنے والی حسینہ کو تاج پہنایا جاتا ہے۔

مگر اٹلی میں گزشتہ دنوں ایک ایسا مقابلہ حسن کروایا گیا کہ پولیس نے جیتنے والی ماڈل سمیت 19 افراد کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔

میل آن لائن کے مطابق اس مقابلے کا نام "مِس ہٹلر" رکھا گیا تھا جس میں درجن سے زائد ماڈلز نے شرکت کی اور 26 سالہ فرانسسکا ریزی نامی حسینہ اس مقابلے میں فاتح قرار پائیں۔

Image result for miss hitler

یہ مقابلہ پہلی بار منعقد نہیں ہوا بلکہ ہر سال اس کا انعقاد کروایا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ اٹلی کی نیونازی اور یہودی مخالف تحریک کے لوگ منعقد کرواتے ہیں چنانچہ یہ مقابلہ خفیہ طور پر کروایا جاتا ہے اور منظرعام پر آئے تو پولیس انہیں دھر لیتی ہے۔

Pictured is a flyer with images of the contestants for the online fascist beauty contest in 2018, including Rizzi (top left)

اس مقابلے میں شریک ہونے والی ماڈلز کے جسم پر نیونازی اور ہٹلر سے وابستہ علامات اور اسلحہ وغیرہ ٹیٹوز کے ذریعے بنا ہوتا ہے۔ فرانسسکا نے بھی اپنی پشت پر عقاب بنوا رکھا تھا جو کہ جرمنی کے نازی دور کی علامت ہے۔

Francesca Rizzi, 26, pictured, who won the 2018 Miss Hitler competition, is being investigated by authorities for plotting to form a neo-Nazi party called the National Italian Socialist Workers' Party

پولیس نے گرفتار ہونے والے 19 افراد کی نشاندہی پر ملک بھر میں 25 سے زائد گھروں پر چھاپے بھی مارے جہاں سے جدید ترین اسلحہ، تلواریں اور اس تحریک اور ہٹلر سے متعلقہ لٹریچر برآمد ہوا۔

The collection of items found at the 19 homes included flags with Nazi swastikas, a copy of Hitler's book Mein Kampf and a scarf emblazoned with a White Power slogan

Seized: A stash of automatic weapons, rifles and Nazi paraphernalia which was seized by Italian police in raids of 19 homes across the country

Armed: Police seized this stash of weapons from a group they said were plotting to create a new neo-Nazi party with a name similar to Hitler's NSDAP

 

A stash of weapons was seized in the nationwide police operation along with books about Hitler and former Italian dictator Benito Mussolini