Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 وکٹوں پر 96 رنز

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2019 03:13pm

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شاندار بیٹنگ کے بعد زبردست بولنگ، دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 96 کے اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ کردیئے۔

ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے بازوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ امام الحق 2، اظہر علی 9، شان مسعود 19، اسد شفیق 9 اور افتخار احمد 10 رنز بناسکے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان نے تو کھاتہ ہی نہ کھولا۔ پاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 293 رنز درکار ہیں۔ کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ناقانل شکست 335، مارنس لبوشین نے 162، میتھیو ویڈ نے ناٹ آؤٹ 38، اسٹیو اسمتھ نے 36 اور جو برنس نے 4 رنز اسکور کئے۔

آسٹریلیا کی گرنے والی تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئیں۔

ایڈلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔