بنگلادیش کا دورہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی تک محدود کئے جانے کا خدشہ
لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی ٹوئنٹی میچز تک محدود کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا، بنگلا دیشی کرکٹرز 21 روز تک پاکستان میں قیام کیلئے تیار نہیں ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آئندہ سال جنوری میں شیڈول ہے جس میں انہیں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے کئی ہفتے پہلے ہی انکار کردیا تھا اور اب کرکٹرز بھی 3 ہفتے تک پاکستان میں قیام کیلئے تیار نہیں ہیں۔
بنگلا دیشی بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مسائل ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی سے درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیں۔
Comments are closed on this story.