پاپ گلوکارہ و اداکارہ گو ہارا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
سیول: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ و اداکارہ گو ہارا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ گلوکارہ و اداکارہ گو ہارا کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔
انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی سے قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں 'شب بخیر' کیپشن درج کی۔
پولیس کی جانب سے گلوکارہ کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید انہوں نے خودکشی کی ہوں کیونکہ اس سے قبل وہ رواں برس مئی میں بھی ایسی کوشش کرچکی ہیں۔
پچھلی بار کی گئی خودکشی کی کوشش کے باعث گو ہارا کافی دنوں تک اسپتال میں زیر علاج رہی تھیں تاہم انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔
گلوکارہ و اداکارہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے باعث مداحوں کو پہنچنے والے دکھ اور صدمے پر اُن سے معافی بھی مانگی گئی تھی۔
گزشتہ برس گو ہارا نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے خلاف نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی دھمکی پر مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد عدالت نے تشدد اور بلیک میل کرنے کی وجہ سے اُسے سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ گلوکارہ و اداکارہ گو ہارا کوریا کے مشہور پاپ گروپ 'کارا' کا حصہ بھی رہ چکی تھیں۔
Comments are closed on this story.