Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ناروے میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی کوشش پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

شائع 23 نومبر 2019 03:54pm

لاہور میں جماعت اسلامی نے ناروے میں قران حکیم کی بے حرمتی کی مذموم کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ قرآن حکیم اللہ کی کتاب ہے اور اس کی کی حفاظت کا بیڑا خود اللہ نے اٹھایا ہے۔ تاہم اس مذموم کوشش پر عالم اسلام اور پاکستان حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

مظاہرین نے قران کی بے حرمتی پر نا صرف نارویجئن حکومت بلکہ عالمی برادری کی خاموشی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ناروے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی سمیر کومل نے ایوان میں ایک مذمتی قرار داد بھی جمع کروائی ہے۔