Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت،ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی پولیس کے حوالے

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2019 02:55pm

کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان نبیل کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزمان 3 اہلکاروں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس کی فائرنگ فائرنگ سے نوجوان نبیل کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی پولیس نے گرفتار 3 اہلکاروں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے کینٹ اسٹیشن کے قریب مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان نبیل جاں بحق اور دوست امام رضا زخمی ہوئے تھے۔

عدالت نے 3 ملزمان اہلکاروں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزمان اہلکاروں میں سب انسپکٹر عبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمد علی شاہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف آٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کے دفعات شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کے دوست امام رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔