ماڈل کورٹ ساؤتھ: قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزا سنادی گئی
کراچی: ماڈل کورٹ ساؤتھ نے قتل کے مقدمے میں مجرم ظہیر عباس کو عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ جرمانہ کا حکم دے دیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل کورٹ ساؤتھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کامران عطاء سومرو نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ظہیر عباس کو عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ جرمانہ کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق 2014 میں مجرم نے تلخ کلامی پر محمد تقی کو قتل کیا تھا۔ محمد تقی پی ای ایس ایچ میں سیکیوریٹی پر تعینات تھا۔
قتل کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ہوا تھا۔ مقتول محمد تقی معمول کی ڈیوٹی کے لیے پی ای ایس ایچ گیا تھا۔
مجرم ظہیر عباس نے تلخ کلامی پر محمد تقی کی ہی پستول سے اس پر فائر کیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.