Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبہ نمرتا قتل کیس: نادرا کی فنگر پرنٹس رپورٹ سامنے آگئی

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2019 01:45pm

لاڑکانہ میں بی بی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر طالبہ نمرتا کی پراسرا موت کے  معاملے میں نادرا کی جاری کردہ فنگر پرنٹس کی رپورٹ سامنے آگئی۔

لاڑکانہ پولیس کی جانب سے نمرتا کی پراسرا موت کے معاملے میں نادرا کو فنگر پرنٹس میچنگ کیلئے بھیجی گئی تھی جبکہ نادرا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ فنگر رپورٹ میں کوئی شواہد سامنے نہ آسکے۔

گیارہ کارڈز پر موجود فنگر پرنٹس کی کوالٹی لو ہونے پر بائیو ڈیٹا کراس میچنگ کمپیریزن نہیں ہو پایا، شناخت کیلئے بھجوائے تاہم نادرا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نمرتا واقعے پر بھیجے گئے تمام فنگر پرنٹس نمونے لاڑکانہ پولیس کو واپس بھجوا دیئے ہیں اور ذرائع کے مطابق وہ رپورٹ جوڈیشل انکوائری کے جج کو پیش کر دی گئی ہے۔