Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم نے ایمرجنگ ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شائع 23 نومبر 2019 11:38am

ڈھاکا: پاکستان نے پہلی بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، حتمی معرکے میں قومی ٹیم نے میزبان بنگلادیش کو 77 رنز سے شکست دی۔ شاندار سنچری بنانے والے روحیل نذیر فائنل میچ کے ہیرو قرار پائے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے فائنل میں بنگلادیش کیخلاف جم کر بیٹنگ کی۔ روحیل نذیر نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بناڈالے۔

اس کے علاوہ عمران رفیق نے 62 اور کپتان سعود شکیل نے 42 رنز کا حصہ ڈالا۔ قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 301 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

تعاقب میں بنگلادیش کا مشکلات کا سامنا رہا اور قومی بولرز وقفے وقفے سے وکٹیں اڑاتے رہے۔

قومی ٹیم نے بنگلادیشی اننگز 44 ویں اوور میں 224 رنز پر سمیٹ دی، محمد حسنین نے تین شکار کئے۔

فتح پر قومی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں خوب جشن منایا اور ایمرجنگ ٹیم کے کپتان سعود شکیل نے ٹرافی تھامی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 3 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

ImageImageImage