کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، کرکٹر جاں بحق
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کی جانب سے کھیلنے والا کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پرانی سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کرکٹر خلیل الرحمان زندگی کی بازی ہار گیا۔
مقتول کے کزن کے مطابق نوجوان کوئٹہ جانے کیلئے گھر سے نکلا اور اسے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے دوست کو لینا تھا لیکن اسی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ہوئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
مقتول پولیس کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا اور ایک سال قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈکیتی مزاحمت پر کرکٹر خلیل الرحمان کے قتل پر شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی میں ڈاکو راج کب تک انسانی زندگیاں ختم کرتا رہے گا؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس اور سیکیورٹی ادارے اسٹریٹ کرائمز ختم کرنے کیلئے بہتر اقدامات کریں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعاگو ہوں، اللہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
انہوں نے سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed on this story.