Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، شیف گلزار کا سر پر چپل مارکر انوکھا احتجاج

شائع 22 نومبر 2019 04:21pm

پاکستان کے نامور شیف گلزار نے اپنے سر پر چپل مار کر ایسا انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ اس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

ٹوئٹر پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے سر پر چپل مارکر احتجاج ریکارڈ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد کرکٹر محمد حفیظ نے بھی ایک ٹویٹ میں اپنا ردعمل دیا تھا۔

اب ملک کی ایک اور معروف شخصیت شیف گلزار نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے بھی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے پر احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا اور اپنے سر پر چپل مار کر غصے کا اظہار کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ 'میں عام طور پر پاکستان میں ہونے والی سیاست کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کرتا لیکن آج مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس حوالے سے مجھے ضرور کچھ کہنا چاہیئے'۔

انہوں نے سب سے پہلے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے اور ریلیف ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پھر کہا کہ 'تمام حکومتی اداروں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اتنی جلدی انصاف کیا اور نواز شریف کو ریلیف دیا'۔

اپنے ویڈیو پیغام انہوں نے مزید کہا کہ 'عوام اور میں اس بات کی خوشی منا رہے ہیں اور میری خوشی منانے کا انداز بالکل مختلف ہے، میں اپنی خوشی کا اظہار چپل کو سر پر مار کے کرتا ہوں'۔

شیف گلزار نے اپنے سر پر زور زور سے چپل مارتے ہوئے کہا کہ 'اب مجھے امید ہے غریب لوگوں کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔ جو لوگ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے تنگ آکر خودکشی کررہے، اپنے بچوں کو بیچ رہے ہیں، ان لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف شیف اپنی ہر بات کرنے کے ساتھ ساتھ سر پر روز سے چپل بھی ماررہے ہیں۔

شیف گلزار نے مزید کہا کہ 'جو لڑکیاں اپنی عزت بیچ کر اپنے گھر کو چلارہی ہیں ان کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اس کے علاوہ پولیس کے ادارے میں جو ناانصافیاں ہوتی ہیں، لوگ پیسے دے کر چھوٹتے ہیں یا اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں ان کو بھی شاید ریلیف مل جائے گا'۔ ویڈیو دیکھئے۔

سوشل میڈیا ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی دینا شروع کردیئے۔ ایک صارف نے کہا کہ 'آنے والے دنوں میں ہر یوتھیا یہی کرتا نظر آے گا'۔


محمد جاوید نامی صارف نے لکھا کہ بھینس سے بھی انڈے کی امید رکھ لیں، مگر Pti والوں سے غیرت کی امید کبھی مت رکھیے!۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ کی مہربانی سے یہ وقت آیا ہے کہ یوتھئے خود اپنے سر پہ جوتے مار رہے ہیں انشاءاللہ وہ وقت بھی قریب ہے کہ یہ اک دوسرے کو جوتے ماریں گے اور مل کے عمران خان کو بھی ماریں گے۔


ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ جوتے اصل میں عمران خان کو ماریں ہیں ۔ڈیڑھ سال میں ملک برباد کر کے رکھ دیا کرائم ماسٹر نیازی گوگو نے۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ایک چھوٹا سا نمونہ ہے ان لوگوں کے لیے جو کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے جو ویڈیو میں نظر آرہا ہے ہر وہ شخص جو نوازشریف کی سیاست ختم ہونے کا اعلان کرتا تھا اب باقی کی ساری زندگی اپنے آپ کو جوتے مارتا ہوا گزارے گا کوئی بند کمرے میں کوئی اس طرح۔۔


نوید احمد نامی صارف نے لکھا کہ میاں کے جانے پر یہ اپنے سر پرجوتے مار رہا، لیکن جب میاں واپس آئے گا ہو سکتا ہے گولی مارلے جوش میں آکر۔