Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی کینگروز کے نام، گرفت مضبوط، ایک وکٹ پر 312 رنز

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2019 12:53pm

برسبین: آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز ایک وکٹ پر 312 رنز بناکر پہلی اننگز میں 72 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی بولرز پورے دن میں صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے، آسٹریلوی اوپنرز نے 222 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن آسٹریلیا کے نام رہا، کینگروز بلے بازوں کے سامنے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلی۔ گابا پر ڈیوڈ وارنر اور جو برنس نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز پاکستانی بولرز کو خاطر میں نہ لائے، نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندیں کام آئیں اور نہ اسپنر یاسر شاہ کا جادو چل سکا۔ ڈیوڈ وارنر وکٹ پر جم گئے، کیرئیر کی 22 ویں سنچری جڑدی۔

جو برنس محض 3 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 97 کے اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے آنے والے مارنس لبوشانے نے بھی نصف سینچری اسکور کر ڈالی۔ دن کے اختتام پر وارنر 151 اور لبوشانے 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔