متنازع 'نوبال' کا معاملہ: امپائر کے فیصلے پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی پھٹ پڑے
برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو متنازع بال پر آؤٹ قرار دیا گیا جس کی وجہ سے نئی بحث چِھڑگئی ہے۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے مطابق امپائر سے نوبال جج نہ ہوئی۔
لیگل ڈلیوری یا نوبال، ٹیکنالوجی کے باوجود تھرڈ امپائر کا متنازع فیصلہ، کمنٹیٹرز چیختے رہ گئے لیکن مائیکل گف کو بال لیگل (ٹھیک) لگی۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ ری پلے میں صاف دِکھا کہ یہ نو بال تھی، امپائر جج ہی نہ کرسکے۔
Ricky Ponting has his say on the biggest talking point on day one! #AUSvPAK pic.twitter.com/3CdxgDcgKe
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2019
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے تصویر کے ذریعے نوبال واضح کی۔ جبکہ لیجنڈ وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کوبھی حیرت ہوئی۔
Even though he’s a fast bowler, @BrettLee_58 says nothing behind the line. #AUSvPAK @FoxCricket pic.twitter.com/wCcF21KN4N
— Adam Gilchrist (@gilly381) November 21, 2019
ایک اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کہنے لگے کہ پاکستان کے ساتھ غلط ہوا ہے امپائر کو نوبال دینی چاہیئے تھی۔
ایلن بورڈر کا فوکس اسپورٹس پر کمنٹری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں لائن کے پیچھے کچھ تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہوں مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
رضوان 34 گیندوں پر 37 رنز بناکر کیسے آؤٹ ہوئے؟ ویڈیو ملاحظہ کریں۔
It doesn't come any closer than that!
This was judged a legal delivery! #closematters@Gillette | #AUSvPAK pic.twitter.com/Dtl2fCo2if
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 21, 2019
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے 76، کپتان اظہر علی نے 39، محمد رضوان نے 37، شان مسعود 27 اور یاسر شاہ 26 رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے 3، جوش ہیزل وُڈ نے 2 اور نیتھن لائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed on this story.