پائلٹ بن کر جہازوں میں سفر کرنے والا دھوکےباز گرفتار
نئی دہلی: ایک شخص کئی سال سے ایسے طریقے ہوائی جہازوں میں مفت سفر کرتا رہا کہ سن کر حیرت گم ہو جائے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجن محبوبانی نامی یہ بھارتی شخص خود کو پائلٹ ظاہر کرتا۔ پائلٹ کی وردی پہن کر آتا اور کسی بھی پرواز میں سوار ہو کر بھارت کے اندر اسے جہاں جانا ہوتا چلا جاتا۔
گزشتہ دنوں وہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کلکتہ کی ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
جب اس شخص سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے قبل جعلی پائلٹ بن کر 15 بار ہوائی جہاز میں سفر کر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق راجن نئی دہلی کے نواحی علاقے ویسنت کنج کا رہائشی تھا۔ اس نے بنکاک سے لوفتھانسا ایئرلائنز کے پائلٹ کا جعلی آئی ڈی کارڈ خریدا تھا اور اس کے ذریعے اب تک مختلف ایئرلائنز کو دھوکا دے کر ان کی پروازوں پر سفر کر رہا تھا۔ زیادہ تر اس نے دہلی اور کلکتہ کے درمیان سفر کیا۔
اس نوسر باز کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اس سے تفتیش کر رہی ہے۔
Comments are closed on this story.