Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پائلٹ بن کر جہازوں میں سفر کرنے والا دھوکےباز گرفتار

شائع 21 نومبر 2019 09:45am

نئی دہلی: ایک شخص کئی سال سے ایسے طریقے ہوائی جہازوں میں مفت سفر کرتا رہا کہ سن کر حیرت گم ہو جائے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجن محبوبانی نامی یہ بھارتی شخص خود کو پائلٹ ظاہر کرتا۔ پائلٹ کی وردی پہن کر آتا اور کسی بھی پرواز میں سوار ہو کر بھارت کے اندر اسے جہاں جانا ہوتا چلا جاتا۔

Image result for lufthansa airline con man

گزشتہ دنوں وہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کلکتہ کی ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

جب اس شخص سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے قبل جعلی پائلٹ بن کر  15 بار ہوائی جہاز میں سفر کر چکا ہے۔

Image result for lufthansa airline con man

رپورٹ کے مطابق راجن نئی دہلی کے نواحی علاقے ویسنت کنج کا رہائشی تھا۔ اس نے بنکاک سے لوفتھانسا ایئرلائنز کے پائلٹ کا جعلی آئی ڈی کارڈ خریدا تھا اور اس کے ذریعے اب تک مختلف ایئرلائنز کو دھوکا دے کر ان کی پروازوں پر سفر کر رہا تھا۔ زیادہ تر اس نے دہلی اور کلکتہ کے درمیان سفر کیا۔

اس نوسر باز کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اس سے تفتیش کر رہی ہے۔