Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے جونیئر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2019 01:26pm

ٹورکے: پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی جونیئر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی، سید عماد علی سب سے کم عمر جونئیر ورلڈ چیمپئن بن گئے۔

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا، جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔ 13 سالہ سید عماد علی سب سے کم عمر جونئیر ورلڈ چیمپین بن گئے۔

انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں عماد علی تینوں روز ٹاپ پوزیشن پر رہے، انہوں نے 20 میں سے 17 میچز جیتے۔

رنرز اپ ٹرافی پاکستان کے دانیال ثناء اللہ نے جیتی، حسان ہادی نے تیسری، صہیب ثناء اللہ نے چوتھی اور حماد ہادی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئین شپ کی 6 میں سے 5 کٹیگریز کے ٹائٹل بھی پاکستان کے نام رہے، طحٰہ مرزا نے انڈر 18، انڈر 14 میں صائم وقار، انڈر 12 میں مونس خان اور مصباح الرحمن انڈر 10 کے ورلڈ چیمپئین بنے۔

Hassan Hadi
Sohaib Sanaullah Daniyal Sanaullah