Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات

شائع 15 نومبر 2019 06:14pm

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔ حکومتی اور نجی تعلیمی اداروں کے مالکان پر مشتمل سترہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا ہے۔ پنجاب حکومت اور نجی تعلیمی اداروں کے مالکان پر مشتمل سترہ رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جس کے سربراہ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں مقرر کئے گئے ہیں۔

کمیٹی صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ڈیٹا اکٹھا کرے گی اور روک تھام کے لیے منصوبہ سازی کرنا بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں اور طلبہ طالبات کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

کمیٹی کیلئے ہفتے میں ایک میٹنگ کرنا لازمی قرار دیا گیا جبکہ والدین کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے جو بچوں اور تعلیمی اداروں کا جائزہ لیکر آگاہ کریں گے۔