Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اگلے سال تک وزیراعظم کوئی اور ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

شائع 15 نومبر 2019 04:28pm
فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے ہٹنے کے امکانات بڑھے ہیں کم نہیں ہوئے، وزیراعظم کو جانا ہوگا اگلے سال تک وزیراعظم کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو وعدے کئے وہ پورے بھی کئے۔ پلان بی اور سی کیا ہے نہیں پتا۔ انہوں نے یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر میں کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت آنے کے بعد معاشی صورتحال بگڑی۔ وزیراعظم کے ہٹنے کے امکانات بڑھے ہیں کم نہیں ہوئے۔ اگلے سال تک ہمارا وزیراعظم نیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کشمیریوں کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ 30 نومبر کو آزاد کشمیر میں ہوگا۔ یوم تاسیس پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپنے کئے ہوئے وعدے پورے کئے ہیں اور آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔ بولے مولانا اور ق لیگ کے درمیان کیا بات ہورہی ہے، بی اور سی پلان کا ہمیں نہیں بتایا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے فیصلوں کا نقصان قوم اٹھارہی ہے۔ ہمارے اداروں کا معیشت میں عمل دخل نہیں ہونا چاہیئے۔ لاکھوں پاکستانی اس حکومت کی معاشی پالیسی سے بے روزگار ہو رہے ہیں۔