Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

شائع 15 نومبر 2019 12:19pm

وزیرمملکت کو چار لاکھ چھ ہزار روپے، وفاقی وزیر اور مشیر کو چار لاکھ 48 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے، سرکاری گھر نہ ہونے پر 93 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں ادائیگی بھی، گاڑی، سیکیورٹی گارڈز، چار اے سی، ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت الگ سے ملتی ہے۔

 کابینہ ڈویژن نے وزراء، وزرائے مملکت مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

 وزیر مملکت کو تنخواہ کی مد میں چار لاکھ چھ ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں،  سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں ماہانہ 93 ہزار 700 روپے ادا کئے جاتے ہیں۔

 وفاقی وزیر اور مشیران کو ماہانہ 4 لاکھ 48 ہزار کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ سرکاری گھر نہ ہونے پر وزراء کو ماہانہ ایک لاکھ تین ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں۔

وزراء اور وزرائے مملکت کو سرکاری دوروں کے دوران 3 ہزار یومیہ الاؤنس ادائیگی کی جاتی ہے۔ ذاتی اور خاندان کے استعمال کیلئے گاڑی اور سیکیورٹی گارڈز کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

گھر میں چار اے سی ہیٹرز اور ٹیلی فون کی سہولت بھی ہے، کابینہ ڈویژن نے بتایاکہ فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی انچارج وزیر نہیں بلکہ انکا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہے۔