نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کا پہلا ویڈیو بیان جاری
گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی کچھ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز سے رخصت اختیار کرلی تھی تاہم اب ان کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
اس نئی ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو وائرل ہونے والی اپنی اُن ویڈیوز کا تذکرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ وہ اتنے دن کی خاموشی میں جواب ڈھونڈ رہی تھیں، لیکن پھر ان سے کسی نے کہا کہ انسان پر جب ایسا وقت آتا ہے تو اس کی صرف دو ہی وجوہات ہوتی ہیں، یا تو اللہ تعالیٰ سزا دیتا ہے یا آزمائش ہوتی ہے۔
ویڈیو میں انہیں اشک بار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں واقعے کی تفصیلات اور نئے سفر سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اُن کا کیا کہنا ہے ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنی آئندہ زندگی کو اللہ کی راہ میں وقف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.