امریکی اداکار جان لیجنڈ پرکشش ترین مرد قرار
معروف امریکی اداکار، گلوکار اور نغمہ نگار جان لیجنڈ نے رواں سال سب سے زیادہ پرکشش مرد کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
امریکا کے پیپلز میگزین نے 40 سالہ جان لیجنڈ کو رواں برس کا سب سے پرکشش مرد قرار دیا۔ یہ میگزین گزشتہ 34 برسوں سے ہر سال نومبر میں مسلسل کسی نہ کسی شخصیت کو اس اعزاز سے نوازتا ہے۔
پیپلز میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ ٹائٹل حاصل کرنے پر پرجوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی وہ ایک ان دیکھا دباوؤ بھی محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرکشش مرد کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد انہیں تمام لوگوں کے دل جیتنے ہیں کیونکہ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی میں اس اعزاز کے قابل ہوں بھی یا نہیں؟
جان لیجنڈ نے ماڈل گریسی ٹیگن سے 2013 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ ان کی بیٹی لونا، ساڑھے تین سال کی ہیں اور بیٹے مائلز کی عمر 18 ماہ ہے۔
واضح رہے کہ جان لیجنڈ کی تصویر سے سجا 'پیپلز میگزین' کا تازہ شمارہ اس ماہ کی 15 تاریخ کو شائع ہوگا۔
Comments are closed on this story.