پشاور: نو سال بعد 33ویں نیشنل گیمز کا آغاز
پشاور: نو سال بعد 33ویں نیشنل گیمز کا آغاز ہوگیا۔ قیوم اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، گیمز میں 32 مختلف کھیل کھیلے جاینگے۔
مقابلوں میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 8 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، ہاکی، کراٹے سمیت مختلف گیمز کھیلے جائیںگے۔
سینئر وزیر عاطف خان نے نیشنل گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ ایونٹ کی سیکیورٹی کےلیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آرمی، پولیس سمیت ریسکیو اور میڈیکل سہولیات بھی گراونڈ میں دستیاب ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.