Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

جبری لاپتہ افراد سے متعلق قومی کمیشن کی رپورٹ جاری

شائع 10 نومبر 2019 06:21am

اسلام آباد: جبری لاپتہ افراد سے متعلق قومی کمیشن کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق اکتوبر میں 59 کیسز موصول ہوئے جس کے بعد  تعداد چھ ہزار431 ہوگئی،

رپورٹ کے مطابق 720 کیسز کی سماعت ہوئی، اب تک چار ہزار 203 کیسز نمٹائے جاچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیئرمین کمیشن کی ذاتی کوششوں سے یہ کیسز نمٹائے گئے جو قومی خدمت کے تحت فرائض انجام دے رہے ہیں، لاپتہ افراد کے عزیزو اقارب نے چیئرمین کی کوششوں کو سراہا۔