Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی فوجی ہوائی اڈے پر 17 میزائلوں سے حملہ

شائع 10 نومبر 2019 04:51am

عراقی وزارتِ دفاع نے  اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے والے موصل کے قیارہ  فوجی ہوائی اڈے  پر 17 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔

ترکش میدیا کے مطابق وزارت سے  منسلک میڈیا سیکیورٹی نیٹ ورک نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ موصل کے جنوب میں واقع ایئر بیس پر 17 عدد کاتویاشا میزائل داغے گئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حملے کے مرتکب دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

موصل کے جنوب میں شہر سے 70 کلو میٹر کی دوری پر واقع یہ  فوجی ہوائی اڈہ سن 2016 سے  امریکی فوجیوں کے زیرِ استعمال ہے۔