Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

رمیز راجہ 'آزادی مارچ' کو کرکٹ کے میدان میں لے آئے

شائع 09 نومبر 2019 11:45am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شروع سے ہی حامی رہے ہیں۔

ان دنوں مولانا فضل الرحمان عمران خان کے خلاف آزادی مارچ لے کر اسلام آباد میں موجود ہیں اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم رمیز راجہ نے ایک بار پھر عمران خان کی حمایت میں اس تمام تر صورتحال کو کرکٹ کی زبان میں بیان کیا ہے۔

جمعے کے روز انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'کرکٹ کی زبان میں اگر بات کی جائے تو مولانا فضل الرحمان کے خلاف عمران خان کا لائن آف اٹیک کچھ یوں ہوگا، 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگاتار تین باؤنسرز کریں گے جس سے پورا جسم ہِل کر رہ جائے گا، اور پھر ایک شاندار اِن سوئنگنگ یارکر کے ذریعے انہیں میدان سے باہر نکال دیں گے'۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں جو بانوے کا ورلڈکپ جیتا تھا، اس ٹیم میں رمیز راجہ بھی موجود تھے۔