Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یوٹیوب مکمل طور پر تبدیل کردی گئی

شائع 09 نومبر 2019 06:33am
سائنس

کیا آپ نے آج کمپیوٹر پر یوٹیوب سائٹ کھول کر ہوم پیج پر غور کیا؟ اگر نہیں تو ابھی کرلیں۔

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ہوم پیج میں نمایاں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی کا نیا شاہکار متعارف، آتے ہی دھوم مچا دی

درحقیقت اس بڑی تبدیلی میں یوٹیوب پر حقیقی معنوں میں سب کچھ بڑا کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب میں ویڈیوز کی چند قطاروں کو ہٹا کر زیادہ بڑے اور دیکھنے میں زیادہ بہتر تھمب نیلز کو سائٹ کے ہوم پیج کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ایپ بغیر بتائے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہی ہے، فوراً ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

کسی بھی تھمب نیل پر ماﺅس کو رکھ کر کلک کیے بغیر ہی ویڈیو پریویو دیکھ سکتے ہیں جو کہ زیادہ بہتر معیار کا ہوگا۔