Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ اور بابا گرونانک

شائع 08 نومبر 2019 06:39pm

اسلام آباد: 9 نومبر کا دن مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کا یومِ پیدائش ہے تاہم اب یہ دن مزید تاریخی حیثیت اختیار کرنے جارہا ہے کیونکہ آج ہی کے دن وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ نے جہاں اسلام اور پاکستان کیلئے اپنی شاعری کے ذریعے مذہبی اور قومی خدمات انجام دیں وہیں انہوں نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک جی کیلئے بھی ایک 'نانک' نامی نظم لکھی۔

علامہ اقبالؒ نے اس نظم میں بابا گرونانک جی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خوب تعریف بیان کی ہے۔

آج شاعرِ مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 143 یوم پیدائش بھی ہے جسے ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، مصور پاکستان نے شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کا اظہار صرف شاعری سے کیا۔

آپ نے ملت اسلامیہ کو آفاقی فکر سکھائی، آپ نے سیاسی تحریکوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ 1922 میں حکومت کی طرف سے آپ کو 'سر' کا خطاب ملا، آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے، آپ کی شاعری ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔