Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاور سیکٹر پر 226 ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے، وزیر توانائی

شائع 08 نومبر 2019 02:19pm

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاور سیکٹر پر 226 ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے جس سے 75 فیصد گھریلو صارفین مستفید ہورہے ہیں، انڈسٹری کو سبسڈی دینے کے حوالے سے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاور سیکٹر پر 226 ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے جس سے 75 فیصد گھریلو صارفین مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری کو سبسڈی دینے کے حوالے سے کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے پر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کیلئے انڈسٹری کو 11 روپے 97 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی، موسم سرما میں 18 سو میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی بھی فراہم کے جائے گی۔

عمر ایواب نے بتایا کہ 2025 تک 8 ہزار میگا واٹ بجلی متبادل توانائی کے ذرائع سے حاصل کی جائے گی جس سے انڈسٹری کا پہیہ مزید تیز چل پڑے گا۔