جنوبی وزیرستان میں انوکھی ڈکیتی، ڈاکو سوا کروڑ کے چلغوزے لے اُڑے
وانا: جنوبی وزیرستان میں انوکھی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں مسلح نقاب پوش ڈاکو وانا حسن گودام سے 23 بوری چلغوزی اٹھالے گئے جن کی مالیت تقریباً سوا کروڑ روپے بنتی ہے۔
جنوی وزیرستان میں مسلح نقاب پوش وانا حسن گودام سے 23 بوری چلغوزی اٹھا لے گئے۔ ملسح نقاب پوش رات 12 بجے گودام کی دیوار کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر خاموش کردیا، مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل بھی چھین لیے۔
ملسح افراد ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاجر کے مطابق لوٹے ہوئے چلغوزے کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔ نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔
Comments are closed on this story.