Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرپول میں اسحاق دار کے متعلق پاکستانی درخواست مسترد

شائع 04 نومبر 2019 07:53am

اسلام آباد: انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اسحاق ڈار کو ریڈ وارنٹ یا ریڈ نوٹس جاری کرنے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے انٹرپول سے رجوع کیا تھاجس میں ڈار کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اسحاق ڈار 2017 سے بدعنوانی کے مقدمات سے مفرور ہیں تاہم انٹرپول نے وزارت داخلہ کی درخواست مسترد کردی اور مسلم لیگ نون کے رہنما کو کلین چٹ دے دی۔

انٹرپول کے جاری بیان کے مطابق درخواست اور شواہد کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار انٹرپول ریڈ نوٹس کےزمرے میں نہیں آتے۔

سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انہیں سیاسی نشانے پر رکھا ہوا ہے۔