Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری کردہ "نئے سیاسی نقشے" مسترد کردیئے

شائع 03 نومبر 2019 10:01am

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری کردہ نئے سیاسی نقشے مسترد کردیئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نقشوں میں مقبوضہ جموں کشمیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارتی علاقہ قرار دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام بلاجواز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام جموں وکشمیر کی متنازع حیثیت کوتبدیل نہیں کرسکتے، جموں وکشمیراقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم کردہ تنازع ہے، بھارتی اقدام کشمیریوں کےحق خودارادیت کی نفی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی قانونی جدوجہدکی مکمل حمایت جاری رکھےگا۔