Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'وزیراعظم استعفی دیں گے نہ نئے انتخابات ہونگے'

شائع 02 نومبر 2019 01:46pm

اسلام آباد: وزیراعظم استعفی دیں گے نہ نئے انتخابات ہونگے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا۔

وزیراعظم نے بھی دوٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ دھرنے شرکاء کو مختص جگہ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مخصوص جگہ سے کوئی آگے آیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

 وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے کور کمیٹی کو امن وامان کی مجموعی صورتحال اور رہبر کمیٹی سے رابطوں سے متعلق اگاہ کیا، کور کمیٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

کور کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کرلیا کہ وزیراعظم مستعفی ہونگے نہ ہی نئے انتخابات کا مطالبہ مانا جائے گا۔

 کور کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آزادی مارچ شرکا جب تک چاہیں بیٹھیں رہیں مگر معاہدہ کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم نے بھی دو ٹوک بتادیا کہ دھرنے شرکاء کومختص جگہ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مخصوص جگہ سے کوئی آگے آیا توقانون حرکت میں آئے گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے آٹا، چینی، دالیں اور گھی کی قیمتیں سستی کرنے کی ہدایت بھی کیں۔