ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
گزشتہ دنوں وزارت خارجہ کے بلاک میں ٹک ٹاک ویڈیو بناکر تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر حکومت کا مذاق بنادیا۔
اس وقت حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں حکومتی سیکورٹی فورسز کا مذاق بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں صندل خٹک کو اسی کیس سے متعلق انکوائری افسر سے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ انکوائری کے عمل کا مذاق بنارہی ہیں۔
صندل خٹک انکوائری افسر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ حریم شاہ کو جانتے ہیں تو وہ افسر منع کردیتا ہے جس پر صندل کہتی ہیں کہ وہی جو پی ایم ہاؤس میں گئی تھیں، اس دوران وہ حریم کو وزیر خارجہ بھی کہہ کر بلاتی ہیں۔
اس کے بعد صندل کہتی ہیں کہ کیا آپ جانتے ہیں حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں کس نے داخل کروایا تھا یا میں بتاؤں تو سامنے سے افسر کہتا ہے کہ میں سمجھا نہیں۔
اس ویڈیو کے آخر میں صندل خٹک حریم شاہ سے پوچھتی ہیں کہ اسے وزارت خارجہ کے دفتر میں کون لے کر گیا تھا تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ 'میرا موبائل'۔
اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔
عجیب لوگ ہیں ہماری اس ویڈیو کو لے کر بھی تنقید کر رہے ہیں،
ہنسی مزاق ہی تو کی ہے ہم نے pic.twitter.com/jg2jBcNsrI
— Hareem Shah (@HareemShah143) October 29, 2019
Comments are closed on this story.