'دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں'
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں۔
سیاسی تماشبینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی کہ دینا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں اور چین کی بیٹری بنانیوالی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں Lithium بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی، بیٹری پر بسیں بھی پاکستان میں بنیں گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2019
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھییم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی، بیٹری پر چلنے والی بسیں بھی پاکستان میں بنیں گی۔
Comments are closed on this story.