Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون نے مردوں کو پکڑنے کیلئے زیر جامے پر لگایا کیمرہ

شائع 28 اکتوبر 2019 05:05am

نیویارک: ہر معاشرے کے مردوں میں خواتین کو سربازار گھورنے کی لت پائی جاتی ہے۔ لیکن قدرت نے بھی خواتین کو ایسی حس سے نوازا ہے کہ انہیں فوراً پتا چل جاتا ہے کہ کوئی انہیں گھور رہا ہے اور کہاں گھور رہا ہے۔

گزشتہ دنوں امریکا میں ایک لڑکی نے تجربہ کیا اور اس کے ایسا نتیجہ سامنے آیا کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

دی مرر کے مطابق 29 سالہ وائٹنی زیلگ نامی لڑکی نے ایک خفیہ کیمرا اپنی شرٹ کے اندر زیر جامے میں لگا لیا تاکہ جو بھی شخص اس مخصوص سمت میں گھورے تو کیمرے کی ریکارڈنگ سے اسے پتا چل جائے۔

وائٹنی یہ کیمرا لگا کر نیویارک کی سڑکوں پر نکل کھڑی ہوئیں۔ تجربے کے بعد وائٹنی نے بتایا کہ میں ایک گھنٹے تک سڑکوں اور شاپنگ مالز میں گھومتی رہی۔ اس دوران مجھے ایسا لگا جیسے سب کچھ نارمل ہے اور کوئی میری طرف نہیں گھو ر رہا، تاہم جب میں نے گھر جا کر کیمرے کی ویڈیو دیکھی تو میں دنگ رہ گئی کہ اس ایک گھنٹے میں 120 سے زائد لوگوں نے میرے نسوانی اعضاء کی طرف گھور کر دیکھا۔ ان میں اکثریت مردوں کی تھی تاہم خواتین کی بھی خاصی تعداد تھی جنہوں نے یہ حرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہی نہیں بلکہ کچھ کافی مشہور چہرے بھی تھے جنہوں نے میرے جسم کے اس حصے کو گھور کر دیکھا تھا۔ میں نے کبھی زندگی میں نوٹس نہیں کیا تھا کہ لوگ میری طرف اس طرح گھورتے ہیں۔ میرے لیے اس تجربے کے نتائج بہت حیران کن تھے۔