مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد
اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم پاکستان کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پرفیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.