Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار

شائع 27 اکتوبر 2019 05:59am

اسلام آباد: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام کے رہنما کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرکے ہری پور منتقل کر دیا، انہیں اسلام آباد کے علاقے ای الیون تھری میں‌ واقع طوبیٰ مسجد سے حراست میں‌ لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کیا گیا، خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کو  ہری پور جیل میں زیرحراست رکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں اور مانسہرہ پولیس نے رات 4 بجے وفاقی دارالحکومت میں آپریشن کیا اور 3 ایم پی اے کے تحت گرفتار کر لیا۔

مفتی کفایت اللہ جے یو آئی مانسہرہ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی ہیں۔