Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عزت کی زندگی اسرائیل کے خلاف 'قتال' سے بہتر ہے: لبنانی عالم

شائع 27 اکتوبر 2019 05:30am

بیروت: لبنان کے ایک سرکردہ عالم دین یاسر عودہ نے دو اہم رہنماؤں پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال ترک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے مظاہرین کے مطالبات کو نظرانداز کرنا ناقابل قبول ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق سرکردہ رہنما کی جمعہ کے روز نماز جمعہ سے اجتماع کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس خطاب میں انہوں نے حزب اللہ اور حکومت کی مظاہرین کے خلاف انتقامی کارروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو عزت کے ساتھ جینے دے۔ عزت کی زندگی اسرائیل کے خلاف لڑائی سے بہتر ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے ملک میں خون خرابے کا اندیشہ ہے۔ حسن نصراللہ اور نبیہ بری کو ملک میں آگ لگانے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے دست وگریباں کرنے کی پالیسی سے گریز کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے پاس طاقت ہے اور آپ عوام کے خلاف طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ طاقت کا استعمال لوگوں کو آپ سے دور کرتا ہے۔ آپ کی قوم افراد اور ایک ہی گھر کے ارکان کے مابین پھوٹ کا موجب بن سکتی ہے'۔

الشیخ عودہ نے لبنانی عوام کی امنگوں اور مطالبات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ترجیح بھوک اور غربت سے لڑنا ہے نہ کہ اسرائیل سے لڑائی ہے۔

شیعہ عالم دین نے کہا کہ آپ کے پاس طاقت ہے اور آپ لوگوں پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، لیکن آگاہ رہیں کہ بہت سے لوگ آپ کے اور آئندہ آنے والے کسی منصوبے یا جنگ کے خلاف ہو جائیں گے کیونکہ بھوک کفر اور کافر ہے۔ غربت انسان کو کفر تک لے جا سکتی ہے۔