Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جاری

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2019 05:07pm
فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے فضائی کارروائی کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارت شدید خوفزدہ ہوگیا اور خوف کے عالم میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔

اب ڈی جی آئی ایس پی آر نے 27 فروری سے اب تک بھارت کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 27 فروری سے پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر 60 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی کیے، جبکہ بھارتی فوج کے بنکرز بھی تباہ کیے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی نقصان پہنچا کر انہیں جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کے دو جنگی جہاز گرائے، خوفزدہ بھارتی فوج نے خود ہی اپنے دو ہیلی کاپٹر مار گرائے۔ بھارتی نیوی کو بھی مزاحمت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کی تھی، جس کے جواب میں اگلے ہی روز 27 فروری کو پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے تھے۔ اس حملے سے گھبرا کر بھارتی فوج نے خود ہی اپنا ہیلی کاپٹر مار گرا یا تھا۔

پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا جسے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کو واپس کردیا تھا۔