نئی نوکریاں، وفاق کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے
پشاور: وفاق کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی نئی نوکریوں دینے کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کردیے۔
صوبائی وزیر عاطف خان کہتے ہیں کہ حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت مواقع فراہم کرتی ہے نوکریاں پرائیوٹ طبقہ دے گا۔
عاطف خان نے کہا کہ ہم مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کوئی یہاں پیسے لگانا چاہے تب بھی ہمارے پاس وسائل نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پہلے ایک کروڑ نوکریوں پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کسی کو نوکریاں نہیں دے سکتی۔ الٹا 400 سرکاری ادارے بند کرنے کا اشارہ بھی دیا۔
ان کا یہ بیان میڈیا پر چلا تو فوراً ہی وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا اور کہا کہ حیران ہوں ہر بیان کو کیسےسیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔
فواد چوہدری نے اندھوں کے شہر میں آئینہ بیچنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہر شخص کو سرکاری نوکری نہیں دی جا سکتی ہمیں ہرائیویٹ سیکٹرز کو بہتر بناکر ملازمت اور کاروبار کے مواقع بڑھانے ہوں گے، نئے آئیڈیا پر کام کرنے کی ضروری ہے، میڈیا کی رپورٹنگ افسوسناک ہے ۔
Comments are closed on this story.