ریچھ کو مارکر اس کا عضو تناسل کھانے والا بدنام زمانہ شکاری گرفتار
مدھیہ پردیش: بھارتی پولیس نے برسوں کی کوشش کے بعد ریچھ کو مارکر اس کا عضو تناسل کھانے والے بدنام زمانہ شکاری کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یارلن نامی اس شکار کی گرفتاری کو 'نہایت اہم کامیابی' کے طور پر دیکھا جارہا ہے، یہ شخص گزشتہ کئی برسوں سے مفرور تھا۔
گرفتار شخص کا تعلق پاردھی بیھیلیا خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جارہا ہے، جس کے افراد کا خیال ہے کہ ریچھ کا عضو تناسل انسان کی قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔
یہ شخص پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شناخت کو بھی تبدیل کرتا رہتا تھا، اس شخص کو بھارتی ریاست گجرات سے رواں ماہ کی 19 تاریخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یارلن کو سنہ 2013 میں بھی دو ریچھوں کو قتل کرکے عضو تناسل اور گال بلیڈر (پِتہ) کاٹ کر نکالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس نے ایک برس بعد ضمانت پر رہائی حاصل کی اور پھر مفرور ہوگیا تھا۔
Comments are closed on this story.