Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری!!! خلاء سے انٹرنیٹ کا کامیاب حصول

شائع 24 اکتوبر 2019 06:27am
سائنس

نیویارک: امریکی کمپنی "اسپیس ایکس" کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ سیٹلائٹس کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کو خلاء سے تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ اس حوالے سے انہیں ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے اس خلائی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ایک ٹویٹ کی، جس کا مطلب ہے کہ یہ انٹرنیٹ اب چالو ہو چکا ہے اور جلد دنیا اس تیز ترین رفتار والے انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس خلائی انٹرنیٹ کو ایلون مسک نے "سٹار لنک" کا نام دیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں یہ ٹویٹ خلاءمیں موجود اسٹارلنک سیٹلائٹ کے ذریعے کر رہا ہوں۔'

اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں پہلی ٹویٹ کامیابی سے پوسٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'واہ، یہ انٹرنیٹ کام کر رہا ہے۔'

رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس نے اپنے اسٹارلنک منصوبے کے تحت 60 سیٹلائٹس خلاء میں بھیجی ہیں۔ ایلون کا کہنا ہے کہ وہ ان سیٹلائٹس کی تعداد 30 ہزار تک لیجائیں گے جس کے بعد پوری دنیا اس ایک انٹرنیٹ نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک یہ انٹرنیٹ سروس چالو ہو جائے گی۔