Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آپ کے چہرے میں ہے یہ خوبی تو کمپنی دے گی 2 کروڑ سے زائد روپے

شائع 24 اکتوبر 2019 06:13am

لندن: ٹیک کمپنی جیو میک کو اپنے روبوٹس کے لیےایک ایسے چہرے کی تلاش ہے۔ کمپنی اس کے لیے  دو کروڑ سے زائد پاکستانی روپے دینے کو تیار ہے۔

کمپنی نے اپنے روبوٹ کو دئے جانے والے چہرے کیلئے شرط رکھی ہے کہ وہ نیک اور دوستانہ نظر آنا چاہئے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے اس انسان کے چہرے کا معاہدہ کرائے گی اور رقم ادا کرے گی۔

دراصل کمپنی اپنے روبوٹ کو ایسا چہرہ دینا چاہتی ہے جو دیکھنے میں بالکل انسان جیسا لگے۔

جیو میک کپنی نے بتایا کہ روبوٹ کا نام ورچوئل فرینڈ رکھنے کا خیال کیا گیا ہے۔ اگلے سال تک پورا ہونے والے اس روبوٹ کے لیے ابھی سے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کمپنی نے اس کے لیے کئی چہروں کا ٹیسٹ بھی کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اب تک جن چہروں کو کمپنی نے منتخب کیا ہے انہیں ہم نے نجی طور پر رقم ادا کی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ ایک الگ طرح کی ڈیمانڈ ہے۔ کمپنی کچھ ایسے چہروں کی تلاش کر رہی ہے جو الگ نظر آتے ہیں۔ کسی بھی انسان کیلئے اس کے چہرے لا ئسنس ایگریمینٹ کروانا ایک بڑا فیصلہ ہے۔

جب کسی چہرے کا ایگریمینٹ کرایا جاتا ہے تو اس کے چہرے کو ایک روبوٹ کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کسی عام روبوٹ کی طرح نہیں نظر آئے گا۔ اس کی اپنی الگ پہچان ہوگی اور وہ بالکل انسان کی طرح ہی نظر آئے گا۔

روبوٹک کمپنی جیو میک اپنے نئے پروجیکٹ پر گزشتہ پانچ سال سے کام کررہی ہے۔ پروجیکٹ کو کافی خفیہ طریقے سے پلان کیا گیا ہے جس سے اس سے جڑی کوئی بھی معلومات باہر نہ جاسکے۔

کمپنی کے مطابق روبوٹ کی تخلیق کے لیے جن چہروں کو منتخب کیا جائے گا ان کی مکمل تفصیلات بھی روبوٹ میں دی جائیں گی۔