نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا سیمی فائنل: حارث رؤوف چھاگئے، نادرن فائنل میں
فیصل آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
حارث رؤف چھاگئے، آخری اوور میچ کا پانسہ پلٹتے ہوئے 3 وکٹیں لیں اور کے پی کی ٹیم کو 8 رنز نہ بنانے سے باز رکھا۔
فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے 9 وکٹوں پر 148 رنز بنائے، عمر امین 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے 39 اور افختار احمد نے 53 رنز اسکور کیے لیکن اچانک بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور آخری اوور میں 8 رنز نہ بنے، حارث رؤف نے بازی پلٹ دی، تین وکٹیں اڑائیں اور ایک رن آؤٹ بھی ہوا۔
یوں خیبرپختونخوا کی ٹیم 8 وکٹوں پر 145 رنز تک محدود رہی اور نادرن نے فائنل میں جگہ بنالی۔
Comments are closed on this story.