'یہ کوئی غیراخلاقی ویڈیونہیں ہےجس پراس طرح کی تنقیدکی جارہی ہے'
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے آج ایک بار پھر تہلکہ مچادیا کیونکہ اس بار ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز عام نہیں تھیں بلکہ ان میں حریم کو وزارت خارجہ کے بلاک میں آزادانہ گھومتے پھرتے اور موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی ایک ویڈیو میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں گھومتی دکھائی دے رہی ہیں اور پیچھے بھارتی گانا چل رہا ہے۔
حریم شاہ نے ان ویڈیوز سے متعلق غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیو نہ تو نازیبا ہے اور نہ ہی ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔ وہ ایسی ویڈیوز اپنی ذات کے لیے بناتی ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ کوئی غیر اخلاقی ویڈیو نہیں ہے جس پر اس طرح کی تنقید کی جا رہی ہے'۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے دفتر خارجہ کی عمارت میں داخلے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بغیر اجازت داخل نہیں ہوئی بلکہ وہاں کے مجاز افسر سے اجازت لے کر گئی تھیں۔
ویڈیو پر بھارتی گانا چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ 'یہ میری غلطی ہے اس پر میں معافی مانگتی ہوں'۔
انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ مریم نواز سے مل چکی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب اور امیر مقام سے بھی ان کی کئی بار ملاقات ہوچکی ہے لیکن ان ویڈیوز کو سامنے نہیں لایا جاتا۔
دوران انٹرویو ان سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر آپ کو وزیراعظم حریم شاہ کہا جارہا ہے تو انہوں نے کہا یہ تو اپوزیشن کا کام ہے، یہ جو بھی کر رہے ہیں ن لیگ والے کر رہے ہیں، کیونکہ ن لیگ والوں کے اکاؤنٹس سے اس ویڈیو کو پھیلایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس بھی جاچکی ہیں۔ وہ وزارت خارجہ کے بلاک میں کس طرح داخل ہوئیں اور انہیں کس نے مدعو کیا ذیل میں دی گئی ویڈیو میں جانیں۔
Comments are closed on this story.