Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ساروو گنگولی نے بی سی سی آئی کی باضابطہ صدارت سنبھال لی

شائع 23 اکتوبر 2019 01:41pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بی سی سی آئی کی باضابطہ صدارت سنبھال لی، وہ 65 سال میں بورڈ کے صدر بننے والے پہلے بھارتی کپتان ہیں۔

ایک سو تیرہ ٹیسٹ اور تین سو گیارہ ون ڈے کا تجربہ رکھنے والے سابق کپتان بلا مقابلہ ساروو گنگولی بھارتی بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوئے اور دس ماہ کیلئے صدارت سنبھال لی۔

گنگولی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سے دو طرفہ سیریز کا فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہی کرنا ہے۔